چند گھنٹوں کے نوٹس پر میں امریکا سے کیسے شریک ہو سکتا ہوں،عارف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے کہا ہے کہ میں ایگزیکیٹیو بورڈ جیسے فورم میں شرکت کرناچاہتا تھا لیکن چند گھنٹوں کے نوٹس پر میں امریکا سے کیسے شریک ہو سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائیریکٹر جنرل کو پیر کی رات خط لکھا ، اپنے خط میں جنرل عارف حسن لکھتے ہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے لئے میرے دفتر کو 29اگست اتوار کی شام 6 بجکر 4 منٹ پر ایک ای میل بجھوائی جس میں بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لئے کہا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے چھٹی ہونے کے وجہ سے مجھے پیر کی صبح آگاہ کیا گیا اورسب کے علم میں تھا کہ میں امریکا میں ہوں اور یہاں پر بارہ گھنٹوں کے وقت کا فرق ہے ۔
جنرل عارف حسن نے اپنے خط میں لکھا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ باقی تمام بورڈ ارکان کو کئی روز پہلے میٹنگ کے لئے اطلاع دی گئی تھی لیکن مجھے صرف چند گھنٹے قبل بورڈ میٹنگ کے لئے بتایا گیا۔
جنرل عارف حسن نے گلہ کیا کہ وہ اگر انہیں بروقت باقی بورڈ ممبرز کی طرح اطلاح دی جاتی تو وہ بھی ورچوئل طریقے سے دوسرے ممبر کی طرح شرکت کر سکتے تھے۔
جنرل عارف حسن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ برابر موقع دینے کے لے پی او اے کے متعلق سوالات کو اگلی میٹنگ تک موخر کیا جائے تاکہ اسکا جواب دے سکوں۔

Recent Posts

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

18 mins ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

20 mins ago

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

28 mins ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

54 mins ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

1 hour ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

1 hour ago