آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 30 روپے مہنگا ہوگیا

(قدرت روزنامہ) سرکاری گندم کی فوری ریلیز ممکن بنائی جائے، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا پنجاب حکومت کو خط، آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافے کا عندیہ بھی دے دیا۔

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پنجاب حکومت کے نام خط میں کہا ہے کہ وسط اگست تک سرکاری گندم کی ریلیز شروع کی جاتی ہے لیکن اب تک ریلیز کا عمل شروع نہیں کیا جارہا، گندم ریلیز نہ ہونے سے 20 کلو کا تھیلا 11سو روپے سے زائد قیمت پر پہنچ گیا، ملز کے 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر کچھ دنوں کیلئے ہیں، آٹا مزید 30 روپے مہنگا ہو گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1150 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،تین روزمیں 20 کلو  کےتھیلے   کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا، نان بائیوں نے بھی روٹی مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا,مہنگائی کے نان سٹاپ باؤنسرز نے عوام کو بے حال کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی بڑھتی قیمت پر نان بائی بھی پریشان ہیں،  اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔

مارکیٹ ذرئع کے مطابق ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ سے گندم فراہم نہیں کی جا رہی، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم کے باعث آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا وہیں مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

10 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

36 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

39 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

42 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

50 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

51 mins ago