سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں بلکہ زندگی اسلام کے مطابق گزاریں ۔۔ شاہد آفریدی نے لڑکیوں کو زندگی گزارنے کا مشورہ دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اورلیجنڈری کرکٹرشاہد آفریدی کو کون نہیں جانتا ، یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ۔شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں جو کئی مرتبہ اپنے باب کو سپورٹ کرنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہوتیں ہیں ۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں لڑکیوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور سوشل میڈیا اور
موبائل فون پر اپنا وقت ضائع نہیں کریں۔ صرف پڑھائی ہی نہیں بلکہ کھیلوں کی طرف بھی اپنی توجہ دیں تا کہ جسما نی و زہنی صحت اچھی رہے۔اور پچھلے کچھ دنوں سے مینار پاکستان واقعے کے باعث شاہد آفریدی ک ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ انہیں کبھی غم نہیں ہوا کہ انکا کوئی بیٹا نہیں اس کے علاوہ وہ یہ بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی نے 1 مارچ 1975 کو پیدا ہوئے ۔وہ اپنی جارہانہ بیٹنگ کیلئے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس دنیا میں سب سے تیز ترین ون ڈے سینچری کا ریکارڈ موجود ہے جو شاہد آفریدی نے محظ 37 گیندوں پر بنا ڈالا تھا ۔ مزید یہ کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

2 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

16 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

47 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

49 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 hour ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago