پشاور(قدرت روزنامہ)شوہر کا روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کو واپس لانے کا انوکھا انداز،پشاور میں شوہر ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا . تفصیلات کے مطابق پشاور میں شوہر روٹھ کر میکے جانے والی اپنی بیوی کو واپس لانے کیلئے ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا .
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرکے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے کہ جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے . یاد رہے کہ دو سال قبل کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا . پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر طلاق لینے کے لئے عدالت پہنچی تھی . عدالت کے باہر شوہر کی کوششوں کے باوجود بھی بیوی نہ مانی تو شوہر نے11 ہزار ہائی ٹینشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کے خودکشی کی کوشش کی . بروقت اطلاع پر سیپکو نے کھمبے کی بجلی بند کردی، جبکہ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا .
. .