ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری ہوئی جبکہ آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش اوربرفباری ہوئی .

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا . سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفر آباد ( ائیر پورٹ 21،سٹی16)، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 05،کوٹلی 01، خیبر پختو نخوا میں کاکول 20، سیدو شریف 14، کالام، بالاکوٹ 11،دیر (بالائی 11، لوئر 05)، پشاور(سٹی 07، ائیر پورٹ 05)،دروش، چترال 07 ، مالم جبہ 06، باچاخان ائیر پورٹ، پاراچنار 05، میر کھانی 04، بنوں، پٹن،مردان03، پنجاب میں مری09، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ 06، سیدپور ، گولڑہ 04، ائیر پورٹ 03، بوکرا 02)، راولپنڈی (شمس آباد04، چکلالہ ،کچہری 02)، لاہور (ائیر پورٹ)، اٹک، جوہر آباد 01، گلگت بلتستان میں استور 02، گوپس اور سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . اس کے علاوہ کالام 5.5، مالم جبہ 03،بابوسر01، استور 0.7 اور سکردو میں 0.5 انچ برفباری ہوئی . اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 10 ، گوپس میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں