میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہیں، بلاول

(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا ہے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے .

میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا . یہ بھی پڑھیں: صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، شہباز شریف انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل کی منظوری کیخلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں . پیپلزپارٹی کالے قانون کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی . حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے . چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں