مسجد نبویﷺ کے بیرونی صحن میں 2 غیرمسلم خواتین کا داخلہ

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے بیرونی صحن میں 2 غیرمسلم خواتین کے داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جن پر حکام کی جانب سے وضاحت جاری کردی گئی۔ سعودی عرب کے سبق نیوز پورٹل کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 2 غیرملکی اور غیرمسلم خواتین مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں غلطی سے داخل ہوئی تھیں جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خواتین نے مقدس مقام کے لیے انتہائی نامناسب لباس پہنا ہوا تھا تاہم وہ غیرمسلم مغربی خواتین غلطی سے مسجد نبوی ﷺ کے بیرونی صحن میں داخل ہوئیں۔

ایک بیان میں حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیرملکی خواتین کو اندازہ نہیں تھا کہ اس جگہ ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ یہ مقدس مقام ہے جس کے لیے مناسب لباس زیب تن کرنا ضروری ہے لیکن جب انہیں صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو انہوں نے اپنی غلطی پر معذرت کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے وہاں سے واپس روانہ ہوگئیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کی غلطی کو روکنے کے حوالے سے غیرملکی سیاحوں میں آگاہی مہم چلائی جائے گی جس کے ذریعے ان میں مقدس مقامات کے تقدس کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے سے بچا جاسکے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

6 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

16 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

32 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

47 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago