اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں جعلی بینک اکاونٹس سکینڈل کی 10 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اومنی گروپ کی شوگر ملز اورسابق ایم ڈی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) اعجاز ہارون کیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے جبکہ جعلی اکاو¿نٹس اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کیسزبھی نمٹائے جارہے ہیں،اثاثہ جات ،غیرقانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیزکیسزکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین نیب سے مزیدکہا کہ بدعنوان عناصر سے 3 سال میں 535 ارب برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…
حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…
تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…
گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…