محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت شہریوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کیلیے موثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے اسی سلسلے میں شہریوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں چھوٹی عمر کے بچے شامل نہیں تھے۔تاہم اب سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلبا کو کرونا ویکسین لگ سکے گی۔حکومت سندھ نے فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، فیصلے کے مطابق محکمہ

صحت سندھ نے ویکسینیشن سے متعلق انتظامات کی ہدایت بھی کردیں۔فیصلے کے مطابق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 6 ستمبر سے شروع ہوگی، نویں سے بارہویں تک 14 لاکھ 200 طلبہ وطالبات کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔اسکولز اور کالجز میں ویکسی نیشن کیلئے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلے مرحلے میں ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پر ہوگی، بعد میں تعلقہ سطح پر ہوگی۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

5 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

15 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

21 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

30 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

59 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago