کامیا بی کی جا نب خو ش آمدید۔۔صنم چو دھری کیلئے نوربخاری کا پیغام

(قدرت روزنامہ)مذہب کی خاطر شو بز چھو ڑنےاور انسٹاگرام سے اپنی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری کیلئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایک پیغام شیئر کیا ہے . تفصیلات کے مطابق نور بخاری نے صنم چوہدری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’کامیابی کی جانب خوش آمدید .

‘ ساتھ ہی انہوں نے لال دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا . اس سے قبل شوبز چھوڑنے والی اداکارہ سارہ چوہدری نے بھی صنم کیلئے جاری پیغام میں کہا تھا کہ اللہ آپ کو اس راہ پر چلنے کی استقامت دے . یا د رہے کہ اداکارہ صنم چوہدری نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں .  اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ʼمیرے خاندان نے اللّٰہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پْرمسرت ہے، شکریہ . ‘ . .

متعلقہ خبریں