حریم شا ہ کے بھارتی گانوں پر رقص کی نئی ویڈیوز وائرل

(قدرت روزنامہ) حریم شاہ ان دنوں ترکی کی سیروتفریح پر وہاں پر موجود ہیں۔وہ اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ان کی مزید نئی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ بھارتی گانوں پر جھوم رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر مزید نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں، پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔ ایک اور ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بھارت ہی کے پنجابی گانے پر جھولے میں بیٹھی ہوئی جھوم رہی ہیں ۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کمنٹس سیشن کو آف کیا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اداکارہ نے ایک ویڈیو پاکستانی گانے پر بھی بنائی۔ گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے پنجابی رومانوی گانے ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پر بنائی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کسی کاسمیٹکس سٹور میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یا درہے کہ قبل ازیں حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جو کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آئس کریم لینے کے لئے ہوٹل پر موجود ہیں، دکاندار ترکش زبان کے کسی گانے پر رقص کررہا ہے اور پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک سٹار کو بھی ڈانس کرنے کا کہہ رہا ہے جس پر حریم شاہ بھی رقص کررہی ہیں۔ وہاں موجود لوگوں نے حریم شاہ اور دکاندار کے اس انداز کو سراہا۔ حریم شاہ نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

4 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

22 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

57 mins ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago