(قدرت روزنامہ)اداکارہ عائشہ ثناء کیخلاف سیشن عدالت میں سائبر کرائم کیس پر سماعت، عدالت نے پیش نہ ہونے پر عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی، ادکارہ عائشہ ثناء کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے مقدمہ درج کیا۔ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثنا نے میری بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
مدعی کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا، جس سے میری فیملی کی بدنامی ہوئی۔ عائشہ ثناء کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے، سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…