پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے: جنرل باجوہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی .

جرمنی کے وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے جی ایچ کیو گئے جہاں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفت و شنید ہوئی . جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی غور و خوص کیا گیا . چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان باہمی فوائد پر مبنی دو طرفہ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے . آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جرمنی کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کاوش کو بھی سراہا . . .

متعلقہ خبریں