راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔
جرمنی کے وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے جی ایچ کیو گئے جہاں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفت و شنید ہوئی۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی غور و خوص کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان باہمی فوائد پر مبنی دو طرفہ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جرمنی کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کاوش کو بھی سراہا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…