پاکستان :موذی وباء سے مزید27افراد جاں بحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موذی وباء کورونا وائرس نے مزید27 پاکستانیوں کی جان لے گیا جبکہ پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح4.09 فیصد ہوگئی ہے۔ ایک ہزار980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد37ہزار499 ہے اور 9 لاکھ 13 ہزار203افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 819 افراد جان کی
بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار599، خیبرپختونخوا 4 ہزار 359، اسلام آباد 783، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 48 ہزار 85، سندھ 3 لاکھ 46 ہزار360، بلوچستان 27 ہزار961، آزاد کشمیر 21 ہزار 67 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 851 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

2 mins ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago