انگریزی گانے کے بعد علیزے شاہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر

  (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر  مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ نے کہا کہ جس کو میراگانا نہیں پسند بےشک چھوڑ دے . تفصیلات کے مطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا، علیزے شاہ مقبولیت کا انذازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 36 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں .

علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کا جواب دیا کہ جس کو میرا گانا نہیں پسند وہ بے شک چھوڑ دے، میں نے اپنے لئے اور ان لوگوں کے لئے گایا جو مجھ سے محبت کرتے ہیں، اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو آپ چھوڑ کرجاسکتے ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز علیزے شاہ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا جس میں وہ بتارہی ہیں کہ مجھے سے انگلش گانے کے بارے پوچھا جارہا ہے سمجھ نہیں آرہا جو میں نے گایا جس کے بعد وہ معروف گلوکارراحت فتح علی کا گایا گانا گا رہی ہیں . دوسری ویڈیو میں اداکارہ علیزے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گرؤنڈ پر ایک انگلش گانا چل رہا ہے جس پر وہ جھوم رہی ہیں،ویڈیو کے کیپشن میں ایک مختصر سی تحریر بھی لکھی، اداکارہ نے لکھا کہ' آپ نے مجھے دوبارہ پسند کیا' جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہی اداکارہ نے ایک انگلش گانا گاتے ہوئے اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی . . .

متعلقہ خبریں