پاستہ بنانے کی ویڈیو پر عالیہ رشید کا تبصرہ، سرفراز کا اظہارِ برہمی

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک متنازع واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کرنے پر خاتون صحافی و تجزیہ نگار عالیہ رشید کی ٹوئٹ پر اظہارِ برہمی کیا ہے . سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان پاستہ بناتے ہوئے نظر آرہے تھے .

خوش بخت سرفراز نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'ان کے ہمارے اردگرد ہونے کے فوائد' . ویڈیو میں سرفراز احمد کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'شیف سرفراز کا پاستہ بنے گا، ہم اسے 15 سے 20 منٹس کے لیے اوون میں گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا' . سرفراز احمد نے ویڈیو میں 'مٹنز' یعنی کچن گلوز پہنے ہوئے ہیں جو عام طور پر کھانا پکانے کے دوران ہاتھوں کو جلنے سے بچانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں . ویڈیو کے آخر میں ان کی اہلیہ نے بتایا کہ 'آپ نے مٹنز الٹے پہنے ہوئے ہیں'، جس پر سرفراز نے کہا کہ ’اٹس اوکے' . اوون میں پاستہ رکھتے سرفراز احمد کی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی اور کرکٹرز شاداب خان اور حسن علی نے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے . شاداب خان نے ٹوئٹ کی کہ 'بھابھی آتے ساتھ ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا' . باؤلر حسن علی نے سوال کیا کہ 'کیپٹن یہ والا ٹیلنٹ ہمیں بتایا ہی نہیں آپ نے؟' . .

متعلقہ خبریں