پاستہ بنانے کی ویڈیو پر عالیہ رشید کا تبصرہ، سرفراز کا اظہارِ برہمی

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک متنازع واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کرنے پر خاتون صحافی و تجزیہ نگار عالیہ رشید کی ٹوئٹ پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان پاستہ بناتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

خوش بخت سرفراز نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘ان کے ہمارے اردگرد ہونے کے فوائد’۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘شیف سرفراز کا پاستہ بنے گا، ہم اسے 15 سے 20 منٹس کے لیے اوون میں گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا’۔

سرفراز احمد نے ویڈیو میں ‘مٹنز’ یعنی کچن گلوز پہنے ہوئے ہیں جو عام طور پر کھانا پکانے کے دوران ہاتھوں کو جلنے سے بچانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ‘آپ نے مٹنز الٹے پہنے ہوئے ہیں’، جس پر سرفراز نے کہا کہ ’اٹس اوکے’۔

اوون میں پاستہ رکھتے سرفراز احمد کی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی اور کرکٹرز شاداب خان اور حسن علی نے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

شاداب خان نے ٹوئٹ کی کہ ‘بھابھی آتے ساتھ ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا’۔

باؤلر حسن علی نے سوال کیا کہ ‘کیپٹن یہ والا ٹیلنٹ ہمیں بتایا ہی نہیں آپ نے؟’

Recent Posts

گیس کی فراہمی؛ گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی، صنعتیں آخری ترجیح میں شامل

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت نے گیس کی فراہمی کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو…

4 mins ago

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد سوزوکی آلٹو کی قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن…

12 mins ago

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

16 mins ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

27 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

28 mins ago