کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر اپنے متعلق غلط خبریں دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔اپنے متعلق ایسی بے بنیاد خبر دیکھ کر وسیم اکرم برہم ہوگئے اور بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند
کریں، پہلے اپنے ذرائع صحیح کریں پھر خبریں دیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹائمز آف انڈیا بھارت کے سر فہرست اور معتبر اخبارات میں سے ایک ہے اور ایسی بے بنیاد خبریں ادارے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔وسیم اکرم نے واضح کیا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ایک خاص نوکری ہے اور مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ، میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔وسیم اکرم کے اظہارِ برہمی کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بورڈ آف گورنرز میں نامزد ہونے پر رمیز راجا کو مبارک باد دی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے رمیز راجا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ رمیز راجا بطور چیئر مین پی سی بی مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجا میں ویژن اور تجربہ ہے وہ اپنے ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کو اٹھانے کی ضرورت ہے، ان کی تمام تر سپورٹ رمیز راجا کے ساتھ رہے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 13 ستمبر کو بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…