آج پھر دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے . لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی ہے . متاثرہ لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کرکے گجرپورہ لایا گیا تھا . پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے لڑکیوں سے کرول گھاٹی میں واقع ایک فیکٹری میں زیادتی کی . زیادتی کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا . سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی . صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ا دی گئی . مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے نے خواتین کے لیے عدم تحفظ کی فضا پیدا کردی ہے،رواں سال کے دوران زیادتی کے 370مقدمات کا اندراج ہوچکا ہے جو کہ اخلاقی اقدار کی تنزلی کی طرف سے بھی اشارہ کررہا ہے،لاہور شہر خواتین کے لیے غیرمحفوظ ہوتا جارہا ہے . تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواتین سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں زیادتی کا نشانہ بن گئیں . تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین غیر محفوظ ہو گئیں،خواتین کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اگرچہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی زیادتی اور اغوا کے واقعات میں کمی نہیں ہو رہی .
متعلقہ خبریں