کرول گھاٹی کی فیکٹری میں دو لڑکیوں کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں زیادتی کا نشانہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین غیر محفوظ ہو گئیں،خواتین کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اگرچہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی زیادتی اور اغوا کے واقعات میں کمی نہیں ہو رہی۔
آج پھر دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی ہے۔متاثرہ لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کرکے گجرپورہ لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے لڑکیوں سے کرول گھاٹی میں واقع ایک فیکٹری میں زیادتی کی۔زیادتی کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ا دی گئی ۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے نے خواتین کے لیے عدم تحفظ کی فضا پیدا کردی ہے،رواں سال کے دوران زیادتی کے 370مقدمات کا اندراج ہوچکا ہے جو کہ اخلاقی اقدار کی تنزلی کی طرف سے بھی اشارہ کررہا ہے،لاہور شہر خواتین کے لیے غیرمحفوظ ہوتا جارہا ہے۔ تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواتین سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور…

14 mins ago

عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

15 mins ago

کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی…

22 mins ago

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ…

27 mins ago

بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر…

38 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

46 mins ago