واحد ٹیسٹ، طالبان نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل دیدیا

سڈنی (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کو واحد ٹیسٹ کیلئے طالبان کی جانب سے گرین سگنل مل گیا، کینگرو بورڈ کا کہنا ہے کہ ہوبارٹ میں افغان ٹیم کے ساتھ میچ شیڈول پر ہونے کیلئے پْراعتماد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو رواں برس ایشز سے قبل افغانستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے، یہ مقابلہ ہوبارٹ میں شیڈول ہے اور اسے رواں سال ایشیز سیریز کی تیاری کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے افغان کرکٹ ٹیم کے شیڈول دوروں پر غیریقینی کے بادل چھا گئے ہیں تاہم وہاں سے اب آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔
طالبان کے کلچرل کمیشن کے ڈپٹی سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے، ہماری ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرسکتی ہے اور آسٹریلین ٹیم یہاں آسکتی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم آسٹریلیا اور افغان کرکٹ ٹیم کے درمیان ہوبارٹ میں تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے پْراعتماد ہیں، دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فوری بعد شیڈول اس دورے کو یقینی بنانے پر کام کررہے ہیں ، اس حوالے سے ہم مرکزی اور تسمانیہ کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ افغان ٹیم کی شیڈول کے تحت آسٹریلیا آمد کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ افغانستان کو سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنا تھی مگر سفری مسائل کی وجہ سے وہ سیریز ملتوی کی جا چکی البتہ افغان کرکٹ بورڈ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے باوجود اپنی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Recent Posts

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد سوزوکی آلٹو کی قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن…

5 mins ago

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

9 mins ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

9 mins ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

20 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

21 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

36 mins ago