افغانستان میں امریکی اور آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں، چین

نیویارک ، واشنگٹن(قدرت روزنامہ)چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندہ خصوصی نے افغانستان پر جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندہ خصوصی گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودہ غیریقینی کی صورتحال بے ہنگم انخلا کی وجہ سے ہے۔انہوں نے واضح طورپر کہا کہ انخلا کے بعد متعلقہ ممالک کی ذمہ داریاں ختم نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی افواج کا انخلا افغانستان کے

مسائل کے حل کا آغاز ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ممالک افغانستان کے حالات سے سبق سیکھیں۔چین کے اقوام متحدہ میں نائب نمائندہ خصوصی گینگ شوانگ نے زور دیا کہ متعلقہ ممالک افغانستان کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک افغان عوام کے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کے حق کا اعتراف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ متعلقہ ممالک اپنا نظریہ دیگر ممالک پر مسلط کرنے سے اجتناب برتیں گے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ امید ہے متعلقہ ممالک معاشی پابندیاں لگانے اور طاقت کے استعمال کا رویہ ترک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے گزشتہ 20 سال میں جو کچھ افغانستان میں کیا اس کا احتساب ضروری ہے۔دوسری جانب امریکی کانگریس کے ری پبلکن رکن جم بینکس نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی غفلت اور بے پروائیکی وجہ سے افغانستان میں 85 ارب ڈال سیزیادہ مالیت کا فوجی سازوسامان، جنگی آلات، ہلکے اور بھاری ہتھیارطالبان کے ہاتھ لگ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں امریکا کے چھوڑے ہوئے کثیر فوجی مالِ غنیمت پرقبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ان میں 75 ہزارگاڑیاں، 200 طیارے اور ہیلی کاپٹراور 6 لاکھ چھوٹے اور ہلکے ہتھیار شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس وقت افغان جنگجو گروپ کے پاس دنیا کے 85 فیصد ممالک کے مقابلے میں زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرموجود ہیں۔ان کے بہ قول سب سے چونکا دینے والی بات تو یہ ہے کہ طالبان کے پاس بائیومیٹرک ڈیوائسز بھی موجود ہیں جن پر فنگر پرنٹس، آنکھوں کے اسکین اوراس انتہا پسند گروہ کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان شہریوں کی تمام شخصی معلومات موجود ہیں۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ چھوڑے گئے فوجی سازوسامان کو امریکیوں پرحملوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ اگر ان ہتھیاروں یا فوجی سازوسامان میں سے کسی بھی ہتھیارکو اب یا مستقبل میں کسی بھی وقت کسی امریکی کو نقصان پہنچانے، زخمی کرنے یا ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تواس کاخون جو بائیڈن کے ہاتھ پر ہوگا۔بینکس کے مطابق اس خطرے کے باوجود بائیڈن انتظامیہ نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے کہ آیا وہ طالبان کے لیے مالِ غنیمت کے طورپرچھوڑے گئے فوجی سازوسامان کو واپس لینے کی کوشش کرے گی یا نہیں۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور…

17 mins ago

عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

18 mins ago

کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی…

25 mins ago

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ…

30 mins ago

بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر…

40 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

48 mins ago