امارات کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کے بعد سے تمام قسم کا ویزا اور پرمٹ رکھنے والے افراد کو دبئی جانے کی اجازت مل گئی . جبکہ ویکسن شدہ افراد کو کسی قسم کا کوئی ریکاڈ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی . لیکن اس صورتحال کے پیش نظر ہوائی سفر کے ایجنٹس اور ہوٹل مالکین کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) اور نشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے ہوائی سفر کی ٹکٹوں اور ہوٹلوں میں قیام کے اخرجات بڑھا دیے ہیں . ٹکٹوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ دبئی کی جانب سے 30 اکست کو ہونے والے اعلان کے پیش نظر دیکھنے میں آیا . سمارٹ ٹریول کے آپریشن منیجر ملک بیدکر کا کہنا ہے کہ پورے برصغیر سے ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جب کہ انڈیا ، پاکستان ، سری لنکا اور نیپال کے کرایوں میں کم سے کم 100 فیصد اضافہ ہوا ہے . انھوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے مگر تاحال جنوبی ایشیائی ممالک سے آنے والے مسافروں اور زائرین کے لیے ایس او پیز واضح نہیں کیے گئے . انہوں نے پیش گوئی کی کہ ایئر لائنز کی جانب سے قوانین واضح ہو جانے کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ ہو گا . بیدکر نے مزید بتایا کہ بھارت میں سب سے مہنگا ٹکٹ کیرالا ریاست کا ہے جہاں سے یک طرفہ سفر کی لاگت 1000 درہم سے 2400 درہم تک ہے . جبکہ ان ٹکٹوں کی قیمت ماضی میں 750 درہم سے 800 درہم تھی . کیرالا کے بعد ممبئی اور پھر دلی میں آنے والے پروازوں کی قیمتیں اضافے کے اعتبار سے دوسرے اور بالترتیب تیسرے نمبر پر ہیں . بیدکر نے مزید بتایا کہ جب سے ریپڈ ٹیسٹ کا مسئلہ حل ہوا ہے تب سے پاکستان میں ٹکٹیں مہنگی ہو گئی ہیں . کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سب سے مہنگا ٹکٹ اسلام آباد سے دیکھنے میں آیا ہے . ایجنٹس نے مزید بتایا کہ انہیں فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر روزانہ اوسطاَ 2 ہزار پیغامات موصول ہوتے ہیں جو ٹکٹوں کی قیمتوں سے متعلق وضاحت مانگ رہے ہوتے ہیں . اس وقت مسافروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ائیر لائنز کی جانب سے ایس او پیز کا واضح نہ ہونا ہے . کورونا پابندیوں میں نرمی اور سفر کی اجازت کے بعد سے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے نے مسافروں کو پریشان کر دیا ہے،کئی لوگ ملازمت کی تلاش میں دبئی کا سفر کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹکٹوں کی قیمت میں بےتحاشہ اضافے سے وہ فی الحال سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں . لیکن اس وقت تمام تمام پروازیں مسافروں سے بھری ہوئی متحدہ عرب امارات واپس آ رہی ہیں جو کہ ایک اچھا عنصر ہے اور مستقبل میں بکنگ کے حوالے سے اچھی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) دبئی جانے والے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا . خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 30 اگست کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے ویزا کی پابندیا ں ختم کر دی گئیں تھیں اور کورونا ویکیسن لگوانے والے سیاحوں کو وزٹ ویزا پر آنے کی اجازت دی گئی تھی .
متعلقہ خبریں