(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع ہو گیا، ذرائع کے مطابق متعدد وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لی ہے، اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت 7 وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔
صرف وفاقی وزرا پرچم والی گاڑی استعمال کرسکیں گے، کابینہ کا فیصلہ
آئی جی اسلام آباد کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزراء کی سیکیورٹی پر تعینات اضافی نفری واپس منگوا لی گئی ہے، وزراء کے پاس اسلام آباد پولیس کے صرف 2، 2 اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔
ایک وزیر کے پاس سیکیورٹی پر مامور 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ہے، متعدد وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
حکومتی عہدیدار پروٹوکول کم کریں، غیر ضروری شو بازی پر ایکشن ہوگا، وزیراعظم
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی، جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو دی گئی اضافی نفری میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شیریں مزاری اور پرویز خٹک سمیت متعدد وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں پروٹوکول کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…
تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…
کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…
اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…
صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…