اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سےفرا ر ہو جائےگا۔۔امریکی صدر کا قو م سے خطاب

(قدرت روزنامہ))امریکی صدر جوبائیڈن نےافغانستان سے جنگ کے خاتمے کےبعد پہلی بار قو م سے خطاب کر تے ہو ئے کہاہے کہ امریکا کو اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی ملک سے فرارہو جا ئے گا . افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ میں نے کیا تھا .

ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری رکھیں گے . دنیا تبدیل ہو رہی ہے ،ہم چین کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں . افغانستان سے انخلا طالبان کی ڈیڈ لائن سے نہیں اپنے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا . تفصیلات کے مطابق امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی . 30ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی . ہمیں یقین تھا کہ افغان سکیورٹی فورسز طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں . امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا . مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا . امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کابل کی سکیورٹی کے لیے چھ ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی . انخلا کو کامیاب بنانے پر فورسز اور سفارتی عملے کا شکر گزار ہوں . 100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان میں موجود ہیں . داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کا کوئی نعم البدل نہیں . طالبان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا . افغانستان سے جو بھی جانا چاہے اسے اجازت ہو،طالبان اپنا وعدہ پورا کریں . . .

متعلقہ خبریں