نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، سندھ میں 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919، اسلام آباد میں 99 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے . ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے . پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی . پنجاب میں 11 ہزار 915، سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 698 مریض جاں بحق ہو ئے . یہ بھی پڑھیں: چچا زاد بھائی سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا . . ایسی سزا ملی کہ سب دنگ رہ گئے . .
(قدرت روزنامہ)کورونا سے مزید 101 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی . پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی جبکہ 3559 نئے مریض بھی سامنے آ گئے .
متعلقہ خبریں