دن میں اس وقت پستہ کھائیں توصحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ماہرین کا زبردست انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پستے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہے جبکہ اس میں فائبر اور پروٹین بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں چنانچہ یہ خشک میوہ وزن کم کرنے میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر دو کھانوں کے

درمیان 53گرام پستہ کھانے سے وزن کم کرنے کی شرح دو گنا ہو جاتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے وزن کم کرنے والے کچھ مردوخواتین کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ان پر تجربہ کیا۔ ان دونوں گروپوں کو ایک ہی خوراک دی جاتی رہی۔ صرف ایک گروپ کے لوگوں کی خوراک میں یہ تبدیلی کی گئی کہ انہیں ہر دو کھانوں کے درمیان 53گرام پستہ کھانے کو دیا جاتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جس گروپ کے لوگ پستہ کھاتے رہے، ان کا وزن دوسرے گروپ کی نسبت دو گنا زیادہ کم ہوا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ”پستے کو ناشتے میں کھایا جائے تو یہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر باقی ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ناشتے میں پستہ استعمال کیا جائے تو وزن کم کرنے کی شرح میں دو گنا سے زائد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 min ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

47 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

51 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago