نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے :خاقان عباسی

(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے، چیئرمین نیب کو ایل این جی کے مہنگے سودے نظر نہیں آتے، ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا، ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہیں۔ ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے، ہمارا ہمیشہ مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں وزیروں کا نیب سے کیا تعلق جو گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں، کل حکومت نے تاریخ کا سب سے مہنگا ایل این جی کا سودا کیا، امید ہے آج چیئرمین نیب نے بھی اخبار پڑھا ہوگا۔ چینی میں 800 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، گندم میں 400 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، ادویات میں ڈیڑھ سو ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن جلد از جلد ہوں صاف اور شفاف ہوں ،سیاست میں مفاہمت یا مذاحمت نہیں ہوتی، سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کا زور۔۔ مزید 101 افرادچل بسے۔۔3559 نئے مریض رپورٹ

Recent Posts

حب میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں وبائی مرض چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا…

9 mins ago

جیکب آباد، ڈکیتی مزاحمت پر بلوچستان کا اسکول ٹیچر ڈنڈوں کے پے در پے وار سے قتل

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں ڈکیتی کے دوران بلوچستان کا اسکول ٹیچر قتل۔ تفصیلات کے…

21 mins ago

ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش…

23 mins ago

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر…

26 mins ago

کاروباری ہفتے کا پہلا روز، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ،نئی قیمت سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں…

28 mins ago

حق دوعوام کومہم کے تحت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ ودھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بجلی قیمتوں ،مہنگائی ،ٹیکسزمیں اضافے ،حکومتی وعدہ خلافی کے خلاف حق دوعوام کومہم کے…

28 mins ago