مریم نواز نے کہا کہ ملک میں ظلم کی حکومت ہے ، میڈیا کو خاموش کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، حکومت کی توجہ میڈیا اور اپوزیشن کو کنٹرول کرنے پر ہے ، حکومت نے میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے لیکن حرکتیں نہیں ٹھیک کرنی ، تمام پارٹیوں کو حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ملک میں پی ٹی آئی کی ناجائز اور نا اہل حکومت ہے ، حکومت سے اجازت نہیں مانگی ، میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح میں نہیں گئی ، جب ن لیگ کو لگے گا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آجائیں گے ، اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نوازشریف ملک واپس آئیں گے . واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت سارے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، قومی حکومت بناکر ہی مسائل اور چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، کوئی ایک جماعت تنہا ء موجودہ صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی،میری رائے ہے الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں ، مجھ پر مفاہمت کا لیبل لگا ہوا ہے، مجھے بتائیں اگر مجھ پر مفاہمت کا لیبل درست ہے تو مجھے اس کا کیا فائدہ ہوا؟ 35 سالوں کی سیاست میں بہت ساری آفرز آئیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے قومی حکومت کی نہیں قومی مفاہمت کی بات کی لیکن میں حکومت سے بات کرنے کے حق میں بھی نہیں ہوں ، حکومت سے مفاہمت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جو کچھ کررہی ہے سب قوم کے سامنے ہے ، حکومت کی 3 سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی کی داستان ہے ، حکومتی نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ، کیا کسی نے سنا کہ بجلی ستی ہوئی ،اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہوئی؟ حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں ، حکومت نےعوام دشمنی کی مثال قائم کردی ، ساڑھے 3 سالوں میں کسی نے خیر کی خبر سنی؟ حکومت کو پرواہ ہے تو بس اس بات کی کہ کیسے اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے .
متعلقہ خبریں