متحدہ عرب امارات نے ملک میں رقم لانے اور باہر لے جانے کی نئی حد مقرر کر دی


ابوظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس محفوظ نقدی، مالیاتی وسائل، قیمتی پتھروں اور سونے وچاندی کا اقرار نامہ جمع کرائیں .
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی کے پاس 60 ہزار اماراتی درہم یا اس کے مساوی رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ ہو تو ایسی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہو گا .

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’وام‘‘ کے مطابق کسی بھی فیملی کو مجموعی طور پر امارات آمد اور روانگی کے وقت 60 ہزار درہم یا اس کے مساوی رقم لانے اور لے جانے کی اجازت ہے . رقم یا سونے وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے . فیملی کے 18سال سے کم عمر اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر یہ اصول لاگو ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں