انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تمام ایلیٹ اسکولز پڑھائیں گے ، جس نجی اسکول میں یکساں نصاب تعلیم کا مکمل اطلاق نہیں ہو گا اس اسکول کا لائیسنس کینسل کر دیا جائے گا ، آئندہ ہفتے سے تمام اسکولز کے ٹیچرز کا سرٹیفیکیٹ چیک کیا جائے گا اگر اسکولز اساتذہ کے سرٹیفیکیٹ نہ ہوئے تو اسکول بند کر دیا جائے گا ، اسکولز میں زیر تعلیم بچے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں گے ، یکم اکتوبر تک طالب علم تمام سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں گے . مراد راس نے کہا کہ 11 ہزار لوگوں نے آن لائن اپنی ریٹائرمنٹ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے ، دسمبر تک آن لائن سسٹم میں مزید بہتری آئے گی ، آرٹیکلز بچے لکھ کر اپنے اسکول کو جمع کروائیں گے ، یہ آرٹیکل آن لائن میگزین میں شائع ہو جائے گا . وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں 1 ہمارے ملک میں 10 سلیبس پڑھاتے ہیں ، رواں سال سب ایک نصاب پڑھائیں گے ، ایلیٹ اسکولز پرائیوٹ اسکولز اور پبلشرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ اردو آن لائن میگزین روشنی شروع کرنے جا رہے ہیں .
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پورے پنجاب میں تمام سی ای اوز یکساں نصاب کو چیک کریں گے ، چار ہفتوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں .
متعلقہ خبریں