اردو آن لائن میگزین روشنی شروع کرنے جا رہے ہیں ، مراد راس

(قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ اردو آن لائن میگزین روشنی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پورے پنجاب میں تمام سی ای اوز یکساں نصاب کو چیک کریں گے ، چار ہفتوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تمام ایلیٹ اسکولز پڑھائیں گے ، جس نجی اسکول میں یکساں نصاب تعلیم کا مکمل اطلاق نہیں ہو گا اس اسکول کا لائیسنس کینسل کر دیا جائے گا ، آئندہ ہفتے سے تمام اسکولز کے ٹیچرز کا سرٹیفیکیٹ چیک کیا جائے گا اگر اسکولز اساتذہ کے سرٹیفیکیٹ نہ ہوئے تو اسکول بند کر دیا جائے گا ، اسکولز میں زیر تعلیم بچے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں گے ، یکم اکتوبر تک طالب علم تمام سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں گے۔

مراد راس نے کہا کہ 11 ہزار لوگوں نے آن لائن اپنی ریٹائرمنٹ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے ، دسمبر تک آن لائن سسٹم میں مزید بہتری آئے گی ، آرٹیکلز بچے لکھ کر اپنے اسکول کو جمع کروائیں گے ، یہ آرٹیکل آن لائن میگزین میں شائع ہو جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں 1 ہمارے ملک میں 10 سلیبس پڑھاتے ہیں ، رواں سال سب ایک نصاب پڑھائیں گے ، ایلیٹ اسکولز پرائیوٹ اسکولز اور پبلشرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔

Recent Posts

7 نہتے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت ،دہشت گرد دہشت گرد ہیں ان کا کوئی دین اور ایمان نہ ہی کوئی قوم اور قبیلہ ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر رکن صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری…

2 mins ago

حب میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں وبائی مرض چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا…

13 mins ago

جیکب آباد، ڈکیتی مزاحمت پر بلوچستان کا اسکول ٹیچر ڈنڈوں کے پے در پے وار سے قتل

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں ڈکیتی کے دوران بلوچستان کا اسکول ٹیچر قتل۔ تفصیلات کے…

25 mins ago

ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش…

27 mins ago

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر…

30 mins ago

کاروباری ہفتے کا پہلا روز، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ،نئی قیمت سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں…

32 mins ago