حالات بدل گئے ۔۔ نوازشریف جلد ہمارے درمیان ہونگے۔۔ مریم نواز

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن جب سمجھے گی کہ میاں نواز شریف واپس آئیں تو وہ ضرور آئیں گے اور اپنی جماعت کو لیڈ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نا اہل اور زبردستی مسلط کردہ حکومت ہے ، گزشتہ تین سال میں کسی نے سنا کہ آٹا یا چینی سستی ہوئی ہو ، اس حکومت میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ، اس حکومت کے انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں ہے ، ان سے بات تک نہیں ہو سکتی ، مفاہمت تو دور کی بات ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومتوں کی کارکردگی اچھی اور بری ہوتی ہے مگر نا اہلوں کی کارکردگی ہوتی ہی نہیں ، اس کو کارکردگی نہیں بربادی کہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ الیکشن جیتنے کیلئے جو بھی ان کے راستے میں آرہا ہے اسے ہٹانا چاہتی ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیا ریگولیٹری بل میڈیا کی زباں بندی کا ہی تسلسل ہے، نالائقی اور نااہلی کے انبار لگے ہیں، آپ ان کو نہیں چھپا سکتے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح میں نہیں جاسکی، ناجائز اور مسلط حکومت کا احتساب احتساب نہیں انتقام ہے، اس حکومت اور اس کے انتقام کے سامنے پیش ہوناعقلمندی نہیں۔ نون لیگ کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے اوپر واجب قرض سے زیادہ ادا کرکے گئے ہیں، مسلم لیگ نون جب بہتر سمجھے گی میاں صاحب واپس آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago