عائشہ اکرم کا ساتھی ریمبو بھی شناخت پریڈکےلئے جیل میں موجود تھا . سول جج کامران ظفر کی موجودگی میں 160 سے زائد ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا . کیمپ جیل کے باہرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس کی اضافی نفری نے ڈیوٹی سرانجام دی،گرفتار افرادکے عزیزواقارب روڈ بلاک کرکے احتجاج کرتے رہے . جیل کے باہرپولیس اورمظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی . دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ کیخلاف کریمنل کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا معاملہ ،جیل میں ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہو گیا .
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے 6ملزموں کی شناخت کر لی .
متعلقہ خبریں