انگور میں موجود قدرتی اجزاء ڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں، طبی تحقیق میں اہم انکشافات

ملتان(قدرت روزنامہ)اپنی غذا میں انگور کو شامل کرکے آپ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں کیونکہ اس پھل میں ہائے جانے والے اجزاء ڈپریشن جیسے ذہنی عارضے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایشکن اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود قدرتی اجزاء ڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز مرکب ان دماغی حصوں کے ورم کو ہدف بناتے ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا باعث بنتے ہیں اور موجودہ دور میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دستیاب سکون آور ادویات دماغ کے مخصوص میں ورم کی روک تھام میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں بلکہ ان حصوں کو ہدف بناتی ہیں جو کہ سیروٹونین، ڈوپامائن اور دیگر نیورو ٹرانسمیٹرز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔اس سے قبل ماضی میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ انگور میں موجود پولی فینولز ڈپریشن کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، مگر اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور میں موجود بائیو ایکٹیو غذائی پولی فینول ڈپریشن کا باعث بننے والے ذہنی تنائو کے خلاف موثر مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔چوہوں پر اس حوالے سے کیے جانے والے تجربات میں کامیابی ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ انگور کے دو اجزا ڈپریشن کے خلاف موثر طریقے سے مزاحمت کرتے ہیں۔

Recent Posts

مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش…

1 min ago

پاکستان کا پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر…

2 mins ago

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

19 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

23 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

28 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

29 mins ago