ویل چئیر پر مصر کی سیر کرنے والی 3 پاکستانی خواتین

(قدرت روزنامہ)پاکستان میں خواتین کے لیے 2021 بھی محفوظ ثابت نہیں ہوا، آج بھی خواتین کو شہر سے باہر جانے پر کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں مسائل کے دوران جسمانی طور پر معذور پاکستانی خواتین نے ملک سے باہر نکل کر مصر کی سیر کر کے خواتین کو نیا حوصلہ دیا۔

بی بی سی اردو نے ان باہمت خواتین پر خصوصی رپورٹ پیش کی ہے۔

یہ تین خواتین تنزیلہ، افشاں اور زرغونہ ہیں۔ تنزیلہ کا تعلق لاہور سے ہے، افشاں پشاور جبکہ زرغونہ کوئٹہ سے تعلق رکھتی ہیں، تاہم معذوری نے ان تینوں کو آپس میں بہترین دوست بنا دیا ہے۔

30 سالہ تنزیلہ بچپن سے ہی معذوری کا شکار ہیں لیکن انہوں نے اپنی اس کمی کو کبھی اپنے خوابوں کے بیچ نہیں آنے دیا، وہ وہ اسی ویل چیئیر پر دنیا کے 20 ممالک گھوم چکی ہیں۔

 

اکیلے سفر کرنے کے فیصلے کے متعلق وہ بتاتی ہیں کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتی تھیں کہ معذور لڑکی کسی کی محتاج نہیں ہوتی، وہ خودمختار ہو سکتی ہے اور اپنے فیصلے خود لے سکتی ہے۔

ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ تنزیلہ اپنی دو کمپنیاں چلا رہی ہیں، انھوں نے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ میں بیچلرز کر رکھا ہے۔ وہ ایک پبلک سپیکر اور معذور افراد پر بننے والی ایک فلم اور کئی منصوبوں بھی کا حصہ ہیں۔

پولیو سے اپنی جسمانی طاقت کھونے والی افشاں کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا کہ کیوں نہ دنیا کو دکھائیں کہ اگر حوصلہ ہے تو کچھ ناممکن نہیں۔

تینوں دوستوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ٹرپ کو پلان کرنے میں انھیں پانچ مہینے لگے مگر ان تینوں بہادر خواتین نے کسی ٹریول ایجنٹ کی خدمات نہیں لیں اور سب انتظام خود کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مصر پہنچنے کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے ہی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اللہ نے انسان کو بہت طاقت دی ہے، اور اسی کے استعمال سے وہ ہر مشکل کا سامنا کر سکتی ہیں۔

ابھی یہ تینوں شرم الشیخ میں ہیں اس سے قبل وہ الیگزینڈریہ اور قاہرہ کا دورہ کر چکی ہیں۔ مستقبل میں یہ تینوں مزید ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اور بھی معذور خواتین کو اپنے سفر میں شریک کریں۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

5 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

15 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

27 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

45 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

56 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago