چین کی طالبان کو افغانستان کی تعمیرِ نو میں ہاتھ بٹانے کی پیشکش

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے کام میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ شراکت داری پر مبنی حکومت کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے منقطع کر دیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وینگ وین بِن نے میڈیا بریفنگ میں کہی۔ ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا بیجنگ اس حکومت کو تسلیم کرے گا جس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے؟ وینگ وین بِن کا کہنا تھا ’چین کو امید ہے

کہ افغانستان میں تمام فریق افغان عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کا احترام کریں گے، ایک کھلا اور شراکت پر مبنی سیاسی نظام تشکیل دیں گے، اعتدال پسند پالیسیاں اپنائیں گے اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ختم کر دیں گے۔‘اس سے قبل ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ چین کابل میں حکومت بننے کا انتظار کرے گا اور اس کے بعد ہی اسے تسلیم کرنے کا سوال پیدا ہوگا۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

8 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

18 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

30 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

48 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

59 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago