ایون فیلڈ فیصلہ نظر ثانی کیس؛ مریم نواز کے رویے پر عدالت برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ‏مریم نواز پر برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔

‏مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جسے یہی نہیں پتہ عدالت میں کیسے آتے ہیں اور اس کا تقدس کیا ہے تو اس کی ضمانت خارج کیوں نہ کریں؟ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نے قومی حکومت کی نہیں قومی مفاہمت کی بات کی لیکن میں حکومت سے بات کرنے کے حق میں بھی نہیں ہوں ، حکومت سے مفاہمت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو کچھ کررہی ہے سب قوم کے سامنے ہے ، حکومت کی 3 سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی کی داستان ہے ، حکومتی نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ، کیا کسی نے سنا کہ بجلی ستی ہوئی ،اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہوئی؟ حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں ، حکومت نےعوام دشمنی کی مثال قائم کردی ، ساڑھے 3 سالوں میں کسی نے خیر کی خبر سنی؟ حکومت کو پرواہ ہے تو بس اس بات کی کہ کیسے اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک میں ظلم کی حکومت ہے ، میڈیا کو خاموش کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، حکومت کی توجہ میڈیا اور اپوزیشن کو کنٹرول کرنے پر ہے ، حکومت نے میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے لیکن حرکتیں نہیں ٹھیک کرنی ، تمام پارٹیوں کو حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ملک میں پی ٹی آئی کی ناجائز اور نا اہل حکومت ہے ، حکومت سے اجازت نہیں مانگی ، میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح میں نہیں گئی ، جب ن لیگ کو لگے گا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہئیے تو وہ آجائیں گے ، اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نوازشریف ملک واپس آئیں گے۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

2 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

13 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

25 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

43 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

54 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago