شناخت پریڈ کے بعدٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاری منگوانا پڑ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)شناخت پریڈ کے بعدٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاری منگوانا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چھ ملزموں کی شناخت کرلی، ملزموں کی شناخت پریڈ کیمپ جیل لاہور میں کی گئی۔گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس سے دست درازی کا معاملہ ،شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگئی، عائشہ اکرم نے 6ملزمان کی شناخت کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدسلوکی پر 144 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔کیمپ جیل لاہور کے اندر ملزموں کی شناخت پریڈ چل رہی تھی اور باہر پولیس

کی ڈنڈا پریڈ بلکہ ڈنڈاڈولی کی نوبت آگئی تھی ، گرفتار افراد کے گھروالوں نے احتجاج کیا تو پولیس ایکشن میں آگئی۔کچھ کے گھروالے احتجاج پر نکل آئے، ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے لیا اور صورتحال بگڑنے کے پیش نظر عائشہ کو واپس بھیجنے کےلیے بکتربند گاڑی کا انتظام بھی کرناپڑا۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عصمت اللہ نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابل سماعت ہے، عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنےکا حکم دینا سیشن عدالت کا کام ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالورز کو بلایا، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رکی رہی، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

2 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

12 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

24 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

42 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

53 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago