ٹک ٹاکر عائشہ کو عدالت نے بڑا ریلیف دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عصمت اللہ نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابل سماعت ہے، عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنےکا حکم دینا سیشن

عدالت کا کام ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالورز کو بلایا، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رکی رہی، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک واقعہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں گریٹراقبال پارک واقعہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کسی شہری کے خلاف براہ راست درخواست کس طرح قابل سماعت ہے، کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دینا سیشن کورٹ کا کام ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عائشہ اکرم نے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی ، گارڈزکے مطابق 2بار نکلنے کا موقع تھا مگروہ وہاں موجودرہیں۔جس پر عدالت نے مینار پاکستان واقعے کے بعد ٹک ٹاکرعائشہ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، صوبے ذمہ داری نبھائیں اور مہنگائی کنٹرول کریں، وزیرخزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

10 mins ago

بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کا اصل سبب کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین سے چند روز قبل 30 ماہ کے بچے…

41 mins ago

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن سے مدد کیوں مانگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے مسلم لیگ نے سندھ…

53 mins ago

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

8 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

8 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

8 hours ago