پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر تشدد کرنے والے نوجوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا
عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا . تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے . اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے . حافظ فرحت عباس بعد ازاں اسلامی جمعیت طلباء کو چھوڑ کر تحریک انصاف کی طلبہ تنظیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کا حصہ بن گئے تھے . وہ طویل عرصے تک عمران خان کے کوآرڈینیٹر رہے . موجودہ دور حکومت میں وہ ٹیوٹا کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں .
. .Congratulations @FarhatAbassPTI pic.twitter.com/q9LU4szBst
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) September 1, 2021