لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان پر پنجاب یونیورسٹی پر تشدد کرنے والے اسلامی جمیت طلباء کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،اس واقعہ میں اسلامی جمیت طلباءکے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آّگے تھے۔عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حافظ فرحت عباس بعد ازاں اسلامی جمعیت طلباء کو چھوڑ کر تحریک انصاف کی طلبہ تنظیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کا حصہ بن گئے تھے۔ وہ طویل عرصے تک عمران خان کے کوآرڈینیٹر رہے۔ موجودہ دور حکومت میں وہ ٹیوٹا کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…