حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ، شاہد خاقان عباسی ملکی نظام احتساب پر برس پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا گیا لیکن ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے،ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) ملک میں کیا کر رہا ہے ؟ نیب سیاست کو توڑنے چھوڑنے کا نظام ہے، گندم، دوائیوں اور آٹے چینی کے پیسے کھا جائیں لیکن نیب نہیں پوچھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا پیش گوئیاں کر رہے ہیں کہ 6 ماہ یا ایک سال میں سزا ہو جائے گی، چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں کہ ان وزرا کا نیب سے کیا تعلق ہے ؟انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ انتخابات جلد از جلد اور صاف شفاف ہوں، سیاست میں مفاہمت یا مزاحمت نہیں ہوتی بلکہ سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کا اصل سبب کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین سے چند روز قبل 30 ماہ کے بچے…

30 mins ago

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن سے مدد کیوں مانگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے مسلم لیگ نے سندھ…

42 mins ago

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

8 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

8 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

8 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago