اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ، وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلقہ معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود ، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ رواں مالی سال 2021-22ء کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 168 منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،ان منصوبوں میں 29 ارب روپے مالیت کے 128 جاری منصوبے جبکہ 12 ارب روپے مالیت کے 40 نئے منصوبے شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے ملکی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعانت سے چلنے والے وظائف کے پروگرام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے صوبوں میں وفاقی حکومت کی معاونت سے چلنے والی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ معیار تعلیم کو یقینی بنانے اوروفاق کی جانب سے مہیا کردہ مالی وسائل کے بہترین استعمال کے حوالے سے نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے نظام تعلیم اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے بھی جزا و سزا کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسیوں کا موثر طریقے سے نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔وزیر اعظم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم و ہنر سے آراستہ کرکے موجود مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

Recent Posts

بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کا اصل سبب کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین سے چند روز قبل 30 ماہ کے بچے…

27 mins ago

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن سے مدد کیوں مانگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے مسلم لیگ نے سندھ…

39 mins ago

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

8 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

8 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

8 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago