حکومت کواحساس ہی نہیں ، لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں: بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احساس کہنے والوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی . گھوٹکی میں ایس آر او کی تقریب سے افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ عورتوں کومعاشی اورسیاسی لحاظ سے طاقتوربناناچاہتے ہیں،وہ دن دورنہیں جب نثارکھوڑواورمرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کریں گی .

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اورہمیشہ عوامی فلاح وبہبودکیلئے کام کیاہے . بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جدوجہد غربت کے خلاف ہے . چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کامذاق اڑایاجاتاتھا،دنیانے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوسراہاہے،خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا . نوازشریف دورمیں بی آئی ایس پی کارڈپربینظیرکی جگہ نوازشریف کی تصویرلگائی گئی،عمران خان کے دورمیں بینظیربھٹوکی تصویر کارڈ سے ہٹائی گئی،آپ لوگ جومرضی کرلیں یہ نظریہ بینظیربھٹواورقائدعوام کاہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ احساس کہنے والوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی . چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کے نام پرعورتوں کے حقوق سلب کرناچاہتے ہیں،عورتوں کواگرحقوق ملے ہیں تووہ صرف اسلام نے دیئے ہیں،ہماری حکومت آئےگی توانکم سپورٹ پروگرام بہتراندازمیں چلائیں گے،موجودہ حکومت نے کچھ نیانہیں کیا،صرف پیپلزپارٹی کی نقل کی ہے . عمران خان نے50لاکھ گھربنانے کاوعدہ کرکے الٹاغریبوں کے گھرگرادیئے گئے،مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں