حکومت کواحساس ہی نہیں ، لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں: بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احساس کہنے والوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

گھوٹکی میں ایس آر او کی تقریب سے افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ عورتوں کومعاشی اورسیاسی لحاظ سے طاقتوربناناچاہتے ہیں،وہ دن دورنہیں جب نثارکھوڑواورمرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کریں گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اورہمیشہ عوامی فلاح وبہبودکیلئے کام کیاہے۔بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جدوجہد غربت کے خلاف ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کامذاق اڑایاجاتاتھا،دنیانے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوسراہاہے،خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا۔نوازشریف دورمیں بی آئی ایس پی کارڈپربینظیرکی جگہ نوازشریف کی تصویرلگائی گئی،عمران خان کے دورمیں بینظیربھٹوکی تصویر کارڈ سے ہٹائی گئی،آپ لوگ جومرضی کرلیں یہ نظریہ بینظیربھٹواورقائدعوام کاہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ احساس کہنے والوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کے نام پرعورتوں کے حقوق سلب کرناچاہتے ہیں،عورتوں کواگرحقوق ملے ہیں تووہ صرف اسلام نے دیئے ہیں،ہماری حکومت آئےگی توانکم سپورٹ پروگرام بہتراندازمیں چلائیں گے،موجودہ حکومت نے کچھ نیانہیں کیا،صرف پیپلزپارٹی کی نقل کی ہے۔عمران خان نے50لاکھ گھربنانے کاوعدہ کرکے الٹاغریبوں کے گھرگرادیئے گئے،مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago