‘امریکا کی افغانستان میں 20 سالہ مہم کا صرف سانحات کے ساتھ اختتام’

(قدرت روزنامہ)روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ مہم صرف سانحات اور نقصانات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس کے صدر مغربی ممالک پر تنقید کرنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مغربی ممالک غیر مغربی ممالک پر اپنی اقدار مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

31 اگست کو امریکی انخلا سے قبل روس، افغانستان میں امریکی پالیسی کو باقاعدگی سے تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

پیوٹن نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے دو دہائیوں تک جنگ زدہ افغانستان میں اپنی اقدار رائج کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا نتیجہ صرف سانحات کی صورت میں برآمد ہوا، اس کا نقصان صرف امریکا اور افغان سرزمین پر رہنے والوں کو ہوا۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر روس کے دور دراز مشرقی شہر ولادی ووستوک میں نوعمر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر سے کوئی چیز مسلط کرنا ناممکن ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے پیوٹن نے کہا تھا کہ روس افغانستان میں مداخلت نہیں کرے گا اور اس نے ملک پر سوویت قبضے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ افغان مہاجرین کو ماسکو سے منسلک وسطی ایشیائی ریاستوں میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روس نئی کابل انتظامیہ کے بارے میں محتاط لیکن پرامید ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

4 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

4 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

4 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago