2017ء میں کراچی کیساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے، فاروق ستار


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2017ء میں کراچی کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد ہر دس سال بعد ہوتا ہے، گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی تھی اور موجودہ 5 سال بعد ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری کا کریڈٹ لینا ایم کیو ایم پاکستان کا حق ہے، ہماری آبادی کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا، ہم نے فلور آف دی ہاؤس شور مچایا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے مطالبے پر مکمل مردم شماری کا فیصلہ کیا۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی والوں سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ خود کو مردم شماری میں شمار کرائیں، اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو خود کو شمار کرانا ہے، مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز آج 20 فروری سے شروع ہو چکا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہر شہری ویب پورٹل پر جا کر خود کو رجسٹر کروائے، ہم نے اس بات پر اصرار کیا کہ مردم شماری ڈی فیکٹو اصول پر کی جائے، پوری دنیا میں مردم شماری ڈی فیکٹو اصول کے تحت ہوتی ہے۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک نے معیشت کے بارے میں پریشان کن خبر سنا دی

کراچی (قدرت روزنامہ )مالی سال 24-2023 میں مسلسل3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے کے…

2 mins ago

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

26 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

29 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

32 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

35 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

58 mins ago