یاسمین راشد کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، شہزاد وسیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو آئی، وہ دبنگ سیاسی لیڈر ہیں۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعا کی گئی۔
اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آڈیو لیکس جاری کی گئیں، فون ٹیپ کرنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی تاریخ نہ دے کر غیر آئینی اقدام کیا جا رہا ہے، صدر پاکستان کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی شخصی آزادیوں اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے کھڑی ہے۔
شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی اور مہنگائی کے چیلنجز ہیں، ہر موقع کے لحاظ سے تھوک کے حساب سے آڈیو اور ویڈیوز دستیاب ہیں، ایسا لگ رہا ہے فیکٹری میں گفتگو تیار ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ پھر تیار گفتگو موقع کی مناسبت سے مارکیٹ میں جاری کر دی جاتی ہے، ججز کے بارے میں لیک آ رہی ہیں، یہ کس قانون کے تحت ہو رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی سیکیور لائن تک کی آڈیو لیک آ رہی ہیں، یہاں قانون ساز لوگ ہیں ایک فیئر ٹرائل کا قانون تھا۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

2 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

3 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

3 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

4 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

4 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

5 hours ago